Saturday, April 27, 2024

مسلم لیگ ن کا مزید حلقوں سے ٹکٹوں کا اعلان سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن کا مزید حلقوں سے ٹکٹوں کا اعلان سامنے آ گیا
June 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کا مرحلہ گزرنے کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ مسلم لیگ ن نے مزید حلقوں سے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 سےراجہ قمر السلام سیاسی میدان رزم میں اتریں گے اور این اے 63 سے سردار ممتاز خان  اور 64 سے طاہر اقبال کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ این اے 65 سے سردار فیض ٹمن چکوال سے سردار فیض خان ٹمن مسلم لیگ کے امیدوار ہوں گے۔ این اے 93 سے سمیرا ملک، این اے 94 سے شاکر بشیر ن لیگ کی طرف سے قسمت آزمائی کریں گے۔ این اے 109 سے عبدالمنان اور این اے 145 سےاحمد رضا مانیکا ، این اے 168 سےاحسان الحق باجوہ کو ٹکٹ جاری کیئے گئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 168 سے احسان الحق، این اے 176 سے شیخ فیاض الدین کو ٹکٹ مل گیا جبکہ این اے 175 سے چودھری مسعود، این اے176 سے شیخ فیاض الدین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسی صوبائی حلقہ پی پی 12 سے فیصل قیوم ملک، پی پی 13 سے سرفراز افضل ، پی پی 19 سے ذیشان صدیق بٹ ، پی پی 20 سے راجہ سرفراز اصغر بٹ امیدوار ہونگے۔ پی پی 22 سے تنویر اسلم ن لیگ کے امیدوار ہونگے۔ ذوالفقارعلی خان کو پی پی 23 اور شہریار ملک کو پی پی 24 سے ٹکٹ جاری کیئے گئے۔ رانا شعیب ادریسپی پی 99 سے ،پی پی 100سےعفت معراج ، پی پی 118 سے خالد جاوید وڑائچ اور خالد جاوید وڑائچ ن لیگ کے امیدواروں ہوں گے۔ پی پی 119 سےعبدالقدیر علوی ، پی پی 141 سے محمود الحق، پی پی 142 سے اشتیاق احمد کو ٹکٹ جاری ہو گئے۔  پی پی 273 سے شاہد گبول، پی پی 274 سے محمد عبداللہ کو بھی  ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ جاری ہو گئے۔