Tuesday, May 7, 2024

مسلم لیگ ن کا صدارتی انتخاب میں 4 ووٹ چوری ہونےکا اعتراف

مسلم لیگ ن کا صدارتی انتخاب میں 4 ووٹ چوری ہونےکا اعتراف
September 4, 2018
لاہور( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چھتری سے سیاسی پنچھیوں کی اڑان اور بے وفائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ صدارتی انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے 4 ووٹ چوری ہو گئے ۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پولنگ ایجنٹ خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ ہمارے  12 ووٹ مسترد ہوئے،  تحریک انصاف کے 4 اور پیپلز پارٹی کے 2 ووٹ مسترد ہوئے، ن لیگ کے چار ووٹ  اپوزیشن کے امیدوار کو نہیں پڑے۔ اب ان حالات کو ن لیگ کے اندر پنجاب میں فارورڈ بلاک کہیں یا ارکان کی نادانی مگر ن لیگ کے حمایت یافتہ مولانا فضل الرحمان کے صرف پنجاب سے 18 ووٹ کم ملے ۔