Friday, April 26, 2024

مسلم لیگ ن کا سینیٹ کے قبل از وقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان

مسلم لیگ ن کا سینیٹ کے قبل از وقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان
December 18, 2020

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے سینیٹ کے قبل از وقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا گیارہ فروری سے قبل سینٹ انتخاب کا شیڈول جاری ہوا تو عدالت سے رجوع کرینگے۔ ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی ایسی امید نہیں کہ کوئی غیر قانونی اقدام اٹھایا جائیگا۔ اگر گیارہ فروری کو ہی شیڈول دینا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے کہ انتخاب 8 مارچ کے بجائے 3 مارچ کو ہو۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا میاں جاوید لطیف جیسے دوست میڈیا میں بیان دے دیتے ہے تاکہ پذیرائی مل جائے۔ میاں جاوید لطیف نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے میڈیا میں بیان دیا۔ اس سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں۔