Thursday, April 25, 2024

مسلم لیگ ن کا سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
January 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کے دعوے سچ ثابت ہونے لگے، مسلم لیگ ن نے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نواز شریف کا بیانیہ تبدیل نہ ہونے کا پیغام پہنچایا گیا۔ ارکان نے نواز شریف کے بیانیے سے اتفاق کیا۔ پارلیمانی پارٹی نے سینٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھاحکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔ پارلیمان میں اپنا بھرپور کرداد ادا کرتے رہیں گے۔ اِن کا کہنا تھا کہ حکومت کو قومی اور عوامی ایشوز پر ٹف ٹائم دیا جائے، استعفوں کا فصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ حکومت سے اب کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وقت آنے پر استعفے بھی دینگے لانگ مارچ بھی ہوگا۔ حکومت اپوزیشن کی بجائے اپنے ارکان کی فکر کرے۔ کہا کہ، خوشی ہے آج مسلم لیگ ن نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ نوازشریف کا حکم ہے حکومت کی نااہلی سے عوام کو آگاہ کریں۔ ‏جبر اور زیادتیوں کے باوجود ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 4 فروری کو طلب کرلیا۔ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت 4 فروری کو اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پردم نکلے، پی ڈی ایم سے متعلق خواہش ان کی ہے۔ ‏جن قوتوں کو ہم سیاست اور سیاسی میدان سے نکالنا چاہتے ہیں وہ دور رہیں گے۔ موجودہ حکومت کی وجہ سےعوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر ن لیگ بولیں کہ پیپلزپارٹی کی بیک ڈورڈپلومیسی کے سوال پر مریم نواز نے جواب‏ دیا کہ، میں مفروضوں پربات نہیں کرسکتی۔ ‏نااہل حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہے۔ ‏نیا نیب آرڈینیس نہیں لانے دیں گے، ‏جو نیب اپوزیشن کیلئے تھا اب حکمرانوں کیلئے بھی وہی رہے گا۔ ‏تحریک عدم اعتماد کب لائیں گے۔