Sunday, May 12, 2024

مسلم لیگ ن کا راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں عمران خان اور عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کا راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں عمران خان اور عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
May 19, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں عثمان بزدار نے عمران خان کے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ یہ پچیس ارب روپے کا نہیں چالیس ارب روپے سے زائد کا سکینڈل ہے جس کی انکوائری ہو چکی ، گرفتاریاں باقی ہیں۔

عظمی بخاری نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ میں عمران خان اعتراف جرم کر چکے ہیں کہ کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غلام سرور اور زلفی بخاری کے رشتہ داروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔