Friday, March 29, 2024

مسلم لیگ ن کا حکومت کے خلاف عوامی سطح پر احتجاجی حکمت عملی کا روڈ میپ تیار

مسلم لیگ ن کا حکومت کے خلاف عوامی سطح پر احتجاجی حکمت عملی کا روڈ میپ تیار
September 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف عوامی سطح پر احتجاجی حکمت عملی کا روڈ میپ تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر محاذ گرم کرنے کے حوالے سے ہوم ورک پر کام شروع کر دیا ہے۔ اکتوبر میں صوبائی حلقوں میں مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، پٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں  اضافے پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں حکومت کے خلاف مظاہرے کریں گے۔ مظاہروں میں لیگی کارکنوں کے علاوہ خواتین برتن اور دیگر گھریلو اشیاء کے ہمراہ شریک ہوں گی۔ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور کے مختلف حلقوں میں حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

عوامی مظاہروں میں رانا ثناءاللہ ،خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر اور دیگر لیگی رہنما شریک ہوں گے۔