Monday, May 6, 2024

مسلم لیگ ن کا حکومت سے کورونا وائرس سے متعلق حقائق سامنے لانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کا حکومت سے کورونا وائرس سے متعلق حقائق سامنے لانے کا مطالبہ
March 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے حکومت سے کورونا وائرس سے متعلق حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔ حکومتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا وہ آج کوئی سیاسی بات نہیں کریں گے ،ان کی اطلاع کے مطابق پنجاب میں 500 افراد آئے جو پھیل چکے ہیں۔ پنجاب میں عثمان بزدار کورونا وائرس سے مقابلہ نہیں کرسکتے، صوبے کوشہباز شریف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حکومت بارڈر مینجمنٹ میں ناکام ہو گئی۔ کورونا وائرس پر سندھ حکومت کا ریسپانس بہتر تھا ۔ شاہد خاقان نے کہا کہ وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے جو اقدامات کرنے چاہیے تھے وہ نہیں کئے گئے۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا حکومت پہلے ڈینگی روکنے میں ناکام رہی۔ پھر ٹڈی دل کا حملہ ہوا۔ اب کرونا وائرس کیخلاف موثر حکمت عملی سامنے نہیں آرہی۔ لیگی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتالوں میں تعینات عملے کی حفاظت کے پیش نہیں انہیں حفاظتی سامان فراہم کیا جائے تاکہ وہ کسی خوف کے بغیر علاج کر سکیں۔