Saturday, April 20, 2024

مسلم لیگ ن کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنیکا اعلان

مسلم لیگ ن کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنیکا اعلان
February 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر مسلم لیگ ن مایوس  ہو گئی اور فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ مٹھائیاں لے کر نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں دھری رہ گئیں ، درخواست ضمانت مستردہونےپرلیگی رہنماؤں اور کارکنوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔ مسلم لیگ ن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے کہاامیدتھی فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے سے مایوسی ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جیل کے ماحول میں نوازشریف کا علاج نہیں ہوسکتا، ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ،،مزید قانونی راستوں کو بھی اپنایا جائے گا۔ خواجہ آصف نے رد عمل دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرینگے، تمام قانونی راستے اختیارکیے جائیں گے،امید ہے نواز شریف کو انصاف ملے گا۔ عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ بہترین علاج معالجہ کی سہولت ہر مریض کا بنیادی حق ہے ،پرامید تھے کہ طبی بنیادوں پر نوازشریف کو ریلیف مل جائے گا ۔ ادھر عدالت سے درخواست ضمانت مستردہونے کے بعد شہباز شریف اور مریم نواز جناح اسپتال پہنچے،جہاں انہوں نے نواز شریف  کی عیادت کی اوراسلام  آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔