Friday, May 3, 2024

  مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی مخالفت کریگی : اسحاق ڈار

   مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی مخالفت کریگی : اسحاق ڈار
August 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں ڈی سیٹ کرنے کے لئے جمع کرائی گئی تحاریک کی مخالفت کرے گی ۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا مزید کہنا تھا  کہ پاکستان مسلم لیگ  ن چاہتی ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں فعال کردار ادا کرے، مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے جمع کرائی گئی تحاریک کی مخالفت میں ووٹ دے گی، واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں تحاریک جمع کروا رکھی ہیں ۔