Thursday, May 2, 2024

مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مقابلے پر اپنے امیدوار میدان میں اتاردیئے

مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مقابلے پر اپنے امیدوار میدان میں اتاردیئے
June 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) چوہدری نثار اور ن لیگ کی کہانی میں نیا موڑ آ گیا  ، ن لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے اُمیدوار میدان میں اتار دیئے  ، راجہ قمر الاسلام اور سردار ممتاز خان چوہدری نثار کا مقابلہ کریں گے ۔ ن لیگ نے چودھری نثار کے مقابلے پر دونوں حلقوں میں اپنے اُمیدواروں کا اعلان کردیا  ، این اے 59 سے راجہ قمر الاسلام کا مقابلہ چوہدری نثار سے ہوگا جبکہ این اے 63 میں  سردار ممتاز خان ن لیگ کے نامزد اُمیدوار ہوں گے ۔ واضح  رہے کہ ن لیگ اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان لفظی جنگ  گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھی ۔جس میں ایک کے بعد دوسرا موڑ آیا ۔چوہدری نثار پریس کانفرنسز میں اور عوام سے خطاب میں نوازشریف پر تنقید کرتے رہے ۔ دوسری طرف نواز شریف اور ن لیگ کے ایک دھڑے کی جانب سے بھی بھر پور جواب دیا گیا  ، تاہم چوہدری نثار کے مقابلے میں اُمیدواروں کے اعلان کے بعد ن لیگ اور چوہدری نثار کے رستے مستقل علیحدہ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔