Friday, April 19, 2024

مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کی پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت پر سوالات اٹھا دئیے

مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کی پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت پر سوالات اٹھا دئیے
April 10, 2019

 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت پر سوالات اٹھا دئیے۔

 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کی پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کو خلاف آئین قرار دیا ہے۔ ن لیگ کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ پچھلے چھے ماہ میں پنجاب کابینہ کے تمام اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہونا صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی توہین ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی بجائے پنجاب کے وزیراعظم بن گئے ہیں۔  

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت میں وزیر اعظم پنجاب کابینہ کا اجلاس نہیں کرسکتا، یہ نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبے کے عوام کی توہین بھی ہے۔

 لیگی رہنماؤں نے وزیر اعظم کے اقدام کو پنجاب کے عوام کی توہین قراردیا ہے اور وزیراعظم کو عثمان سینئر کا خطاب بھی دے دیا۔