Friday, May 3, 2024

مسلم لیگ ن نے ملتان میں پڑاؤ ڈال لیا، جلسے کی تیاریاں عروج پر

مسلم لیگ ن نے ملتان میں پڑاؤ ڈال لیا، جلسے کی تیاریاں عروج پر
May 11, 2018
ملتان (92 نیوز) ن لیگ کے جلسوں کی ٹرین رواں دواں ہے۔ ن لیگ کے جلسوں نے آج ملتان میں پڑاؤ ڈال لیا۔ ملتان میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ انتظامیہ نے 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دیں، 30 فٹ چوڑا اور 85 فٹ لمبا اسٹیج تیار ہو گیا۔ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ اڑھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات  کر دئیے گئے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف متوالوں سے خطاب کریں گے۔