Thursday, September 19, 2024

مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستیں چند خاندانوں میں بانٹ دیں

مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستیں چند خاندانوں میں بانٹ دیں
August 12, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) وفاق کے بعد پنجاب کی حکومت بھی ہاتھ سے نکلتی دکھائی دے رہی ہے مگر مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنوں پر نوازشوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ عام انتخابات 2018 کے بعد ملنے  والی مخصوص نشستوں کو بھی مسلم لیگ ن نے چند خاندانوں میں بانٹ کر ایک بار پھر اقربا پروری  کا تاثر دے دیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری جعفر اقبال گجر کے گھر  تین مخصوص نشستیں  دی گئیں  ، چوہدری جعفر اقبال کی اہلیہ عشرت اشرف ایم پی اے، صاحبزادی زیب جعفر اور بھتیجی مائزہ حمید گجر ایم این اے بن گئیں۔ دوسری جانب خواجہ آصف کی اہلیہ اور بھتیجی بھی مخصوص نشستوں پر ایم این اے بن گئیں۔ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی مخصوص ٹکٹ پر ایوان میں انٹری کریں گی ۔ گجرات کی دو بہنوں پر بھی قسمت کی دیوی مہربان ہوئی ،خدیجہ عمر فاروقی  ق لیگ اور  رابعہ نسیم فاروقی ن لیگ  کے پلیٹ فارم سے پنجاب اسمبلی کی رکن بن گئیں۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی بھی کسی سے کم نہیں ،نثار کھوڑو کی صاحبزادی ندا کھوڑو اور پی پی رہنما فصیح احمد کی اہلیہ بھی ایم پی اے بن گئیں۔