Wednesday, April 24, 2024

مسلم لیگ ن نے صدارتی آرڈیننس سے قوانین رائج کرنیکا اقدام چیلنج کر دیا

مسلم لیگ ن نے صدارتی آرڈیننس سے قوانین رائج کرنیکا اقدام چیلنج کر دیا
November 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے صدارت آرڈیننس  کے ذریعے قوانین رائج کرنے کا حکومتی اقدام چیلنج کر دیا ۔ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ۔ درخواست میں مسلم لیگ ن کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ  پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس جاری کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ، عدالت حکومت کو پارلیمنٹ کی تعظیم برقرار رکھنے کا حکم دے ۔