Saturday, May 11, 2024

مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کیلئے خواجہ احمد حسان کو لسٹ سے ڈراپ کر دیا

مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کیلئے خواجہ احمد حسان کو لسٹ سے ڈراپ کر دیا
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ترجیحی لسٹ میں تبدیلی کر دی۔ خواجہ احمد حسان کو لسٹ سے ڈراپ کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ترجیحی لسٹ میں راجہ ظفر الحق ، پرویز رشید، محمد زبیر اور رفیق رجوانہ شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن میں خواجہ احمد حسان کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے ہیں۔ قیادت کو ایک دھڑے کی جانب سے پیغام دیا گیا تھا کہ خواجہ احمد حسان قابل قبول نہیں۔ خواجہ احمد حسان لاہور سے دو مرتبہ قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن ہار چکے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کی پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے بھی تلخ کلامی ہو چکی ہے۔