Friday, April 19, 2024

مسلم لیگ ن نے خواجہ برادران کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست دے دی

مسلم لیگ ن نے خواجہ برادران کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست دے دی
December 11, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے خواجہ برادران کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواستیں دے دیں۔ لیگی ایم این اے شیزا خواجہ نے درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائی۔ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر کیلئے لیگی وفد نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو درخواست دی۔ یاد رہے کہ آج ہی پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست قبل از گرفتاری مسترد کر دی گئی ۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی گئی تھی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔