Wednesday, April 24, 2024

مسلم لیگ ن میں اختلافات بڑھنے لگے

مسلم لیگ ن میں اختلافات بڑھنے لگے
July 8, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن میں اختلافات بڑھنے لگے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مریم نواز کے ساتھ آزاد کشمیر کے جلسوں کا شیڈول مسترد کر دیا۔

اس کی وجہ سے پارٹی ترجمانوں کو مشترکہ شیڈول جاری کر کے واپس لینا پڑا۔ مریم نواز، مزاحمتی بیانیہ پر زور دیتی ہیں جبکہ شہباز شریف مفاہمتی بیانیہ کے قائل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا مؤقف ہے کہ ایک ہی سٹیج سے دو بیانیے نہیں ہو سکتے۔ پی ڈی ایم کے سوات جلسہ میں بھی مریم نواز کو جانے سے روک دیا گیا تھا۔ پی ڈی ایم کے اگلے جلسہ میں بھی مریم نواز کے نہ جانے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم کے اگلے جلسہ میں بھی شہباز شریف شمولیت کریں گے اور خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی اکثریت بھی شہباز شریف کے موقف کی حامی ہے۔ پارٹی میں اکثریت کامؤقف ہے کہ مزاحمتی بیانیہ سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔