Sunday, May 12, 2024

مسلم لیگ ن مسلم لیگ پاکستان بنا لے ، وزیر اطلاعات کا مشورہ

مسلم لیگ ن مسلم لیگ پاکستان بنا لے ، وزیر اطلاعات کا مشورہ
October 31, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون مسلم لیگ پاکستان بنا لے، ایاز صادق نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایاز صادق نے پورے ملک اور اداروں کو داؤ پر لگا دیا ، فوج کا مورال گرانے کی سازش کی جس پر انہیں کوئی ندامت ہے نہ وہ معافی مانگنا چاہتے ہیں، حٹیٰ کہ بیان کی تردید بھی نہیں کی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کیخلاف بات کرنے والوں کی زبانیں کھینچ لیں گے،ہرزہ سرائی پر حساب لیا جائے گا۔