Wednesday, April 24, 2024

مسلم لیگ ن رونا بند کرے اور اداروں کا احترام کرنا سیکھے ، افتخار محمد چودھری

مسلم لیگ ن رونا بند کرے اور اداروں کا احترام کرنا سیکھے ، افتخار محمد چودھری
April 15, 2018
بہاولپور (92 نیوز) پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن خواہ مخواہ کا رونا بند کرے اور اداروں کا احترام کرنا سیکھے ۔ پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ۔ بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے مسلم لیگ ن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بہاولپور آنے کا مقصد عوامی رابطہ مہم ہے، عوام سے گزارش ہے کہ ان لوگوں کو اپنا نمائندہ منتخب کریں، جو ان کے رہبر ہوں ۔ ایلیٹ کلاس اپنے مفادات کیلئے اسمبلی میں جاتے ہیں ۔ افتخار محمد چودھری نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے، لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے استعفے دیئے گئے، استعفے دینے والوں سے پوچھا جائے کہ وہ پانچ سال کہاں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرائیکی صوبے نہیں بلکہ بہاولپور صوبے کی بحالی کے حق میں ہیں ۔ بہاولپور صوبے کی بحالی عوام کا حق ہے۔