Friday, April 26, 2024

مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر ثنااللہ زہری کی نوابزادہ طلال بگٹی سے ملاقات

مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر ثنااللہ زہری کی نوابزادہ طلال بگٹی سے ملاقات
April 22, 2015
کوئٹہ(92نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر نواب ثناءاللہ زہری کی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے ملاقات کی ،ملاقات میں مختلف سیاسی و قبائلی امور پر غور کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر نواب ثناءاللہ زہری نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی رہائش گاہ پرجاکر ان سے ملاقات کی، ملاقات کے موقع پر انھوں نے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ دونوں رہنماﺅں نے صوبے کی سیاسی و قبائلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کا کہنا تھا کہ ایک خوشحال بلوچستان ہی ترقی یافتہ پاکستان کا ضامن ہے اگر ہم نے اب بھی حالات کا ادراک نہ کیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا جس کے بعد ترقی کے تمام راستے بند ہو جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت سب سے پہلے افغان مہاجرین کی فوری واپسی کو یقینی بنانا اہمیت کا حامل ہے کیونکہ افغان مہاجرین ہماری معیشت پر بوجھ بنتے جارہے ہیں ۔ نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی کے گھرانے سے دیرینہ تعلقات ہیں ہماری بھی خواہش ہے کہ افغان مہاجرین کی فوری واپسی کو یقینی بناتے ہوئے ملک کے دیگر صوبوں میں آباد بگٹی مہاجرین کو انکے علاقوں میں آباد کیا جائے انھوں نے کا کہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی ہمارے سیاسی اتحادی ہیں تمام معاملات میں انہیں مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔