Wednesday, April 24, 2024

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل ہوگی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل ہوگی
January 10, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کےلئے مشکلات بڑھ گئیں۔ سپریم کورٹ نے دونوں جماعتوں کی غیرملکی فنڈنگ کے خلاف درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیئے۔ سماعت کل ہوگی۔

غیرملکی فنڈنگ کے معاملے میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر اور شیریں مزاری کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی ان چیمبر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردیں۔

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات لگاتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔