Tuesday, May 21, 2024

مسلم لیگ ن آج مانسہرہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

مسلم لیگ ن آج مانسہرہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی
May 6, 2018
مانسہرہ (92 نیوز) مسلم لیگ ن آج مانسہرہ میں پاور شو کریگی ۔ پارٹی قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزدی مریم نواز جلسہ عام سے خطاب کرینگے، جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی مانسہرہ میں نوازشریف کے قافلے کے ہمراہ ہونگے۔ چھٹی کے روز سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے۔ کہیں جلسے تو کہیں ممبرسازی مہم جاری ہے۔ سیاسی قائدین چھٹی کے روز بھی سیاسی مہم جوئی پر مصروف ہیں۔ دوسری طرف کراچی میں بھی سیاسی سرگرمیاں نقطہ عروج پر ہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ لیاقت آباد فلائی اوور پر پنڈال سجا رہی ہے تو جماعت اسلامی بھی نوجوانوں کا لہو گرمانے کے لئے باغ جناح میں یوتھ کنونشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ادھر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ممبرسازی مہم کے سلسلہ میں لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے جبکہ مختلف مقامات پر ممبرسازی کیمپس کا دورہ بھی کریں گے۔