Friday, May 17, 2024

مسلم لیگ ق کے باؤ محمد رضوان پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے

مسلم لیگ ق کے باؤ محمد رضوان پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے
February 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے باؤ محمد رضوان پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے ۔ گورنر ہاؤس میں نئے وزیر کا حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے باؤ رضوان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ، گورنر پنجاب، مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری مونس الہٰی، آئی جی پنجاب پولیس ، وزیر قانون راجہ بشارت ، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال ، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے بھی شرکت کی ۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے باو رضوان کو صوبائی وزرات کا حلف اٹھانے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئے وزیر عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ باؤ رضوان ملک قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ نئے وزیر کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کے وزرا کی تعداد 36 ہو گئی جن میں مسلم لیگ ق کے دو وزیر شامل ہیں۔ کابینہ کا مجموعی حجم 44 تک پہنچ گیا ہے۔