Friday, April 26, 2024

مسلم لیگ ق نے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ ق نے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کا مطالبہ کر دیا
February 5, 2020
 سیالکوٹ (92 نیوز) حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی جارحیت مزید بڑھنے لگی۔ مسلم لیگ ق نے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق مزید جارح ہو گئی۔ ایم این اے مونس الہٰی نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئی کمیٹی آنے سے ہمارے ساتھ معاہدے پر عمل نہیں ہوا۔ حکومت نے جن نکات کو تسلیم کیا اس پرعمل کرے۔ مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بیروزگاری کم نہیں ہوئی، مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ چکا۔ بیوروکریسی پی ٹی آئی کی بات نہیں سنتی، ہماری کیسے سنے گی۔ حکومت کے غلط فیصلوں پر ہم خود کشی نہیں کر سکتے۔ مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو مشورہ ہے کہ اپنے معاملات ٹھیک کر لے۔ مونس الہٰی نے کہا ہمارے ساتھ معاہدہ گن پوائنٹ پر تو نہیں کیا گیا تھا جو طے ہوا اس پر عمل کریں۔