Thursday, March 28, 2024

مسلم ، سکھ اور مسیحی کمیونٹی نے بین المذاہب ہم آہنگی کی نئی مثال پیدا کر دی

مسلم ، سکھ  اور مسیحی کمیونٹی نے بین المذاہب ہم آہنگی کی نئی مثال پیدا کر دی
April 15, 2020

فیصل آباد ( 92نیوز )  لاک ڈاؤن کے اس کڑے وقت میں فیصل آباد کی مسلم ،سکھ  اور مسیحی برادری نے بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک ایسی مثال قائم کردی کہ دنیا رشک کرے۔

ہر مذہب کا ایک پیغام  ہے کہ مشکل گھڑی میں مل بانٹ کر کھاؤ ، فیصل آباد کےسردار گورومیت سنگھ نے بابا گورونانک جی کے پیغام کو عملہ جامہ پہنایا۔

لاک ڈاؤن سے بے روزگار ہوئےعوام کی سیوہ کرنے بلال ٹاون کا رہائشی یہ سکھ کنبہ میدان میں آیا ، روازنہ بیس خاندان کو مفت لنگر بانٹنے کا سلسلہ دو چارروز میں دو سو سے زائد خاندانوں تک جا پہنچا۔

صائقہ کور اور مسز گرومیت  کا کہنا ہے کہ  ہم نے لنگر پکا کر ثابت کیا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ،ہم بابا قائداعظم کے لگائے پودے ہیں جو آج بڑے ہوئے۔

سکھ برادری کا ہاتھ بٹانے مسیحی خواتین بھی میدان میں آئیں ، یوں سانجھ کی ہانڈی بیچ چوراہے پک رہی ہے۔  مسیحی خاتون کا کہنا ہے کہ  جب ہم نے سکھ بردادری کو لنگر بانٹتے دیکھا تو ہم مسیحی بہنوں نے روٹیاں لگانا شرور کر دیں۔

لنگر مسلم محلوں اور مسیحی بستیوں میں چپکے چپکے بانٹ دیا جاتا ہے ، تو پھر مخیر حضرات بھی ان کا ساتھ نبھانے میدان میں آئیں تاکہ بھائی چارے کا یہ سلسلہ رک نہ پائے۔

اقلیت اور اکثریت کے دکھ سانجھے ہیں ۔ سکھ، مسلم اور مسیحی برادری ایک قوم بن کر مذہبی ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کا پرچار کر رہی ہے۔