Friday, April 26, 2024

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیربھٹو کا اڑسٹھ واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیربھٹو کا اڑسٹھ واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
June 21, 2021

کراچی (92 نیوز) مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیربھٹو کا اڑسٹھ واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ سیاست کی پرخار وادی ہو یا سفارتکاری کا شعبہ یا پھر جیل اور جلاوطنی بےنظیر زندگی کے ہر امتحان میں ثابت قدم رہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو کی پنکی اور کارکنوں کی بی بی بےنظیربھٹو نے امیری میں آنکھ کھولی دادا سے لیکر والد سبھی اقتدار کے ایوانوں کے مستقل مکین تھے۔

ذوالفقار بھٹو کی اقتدار سے معزولی اور اسیری سے لیکرعدالتی قتل کے بعد بےنظیر بھٹو کے لیے کٹھن مرحلہ شروع ہوا، بےنظیر بھٹو نے صبرآزما جدوجہد کے بعد پاکستان کی کم عمر ترین وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

عوامی انداز سیاست نے بےنظیربھٹو کو مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچایا، دو مرتبہ وزارت عظمی کے منصب پر رہیں۔ بھائیوں کی غیرفطری موت کا صدمہ، شوہر پر کرپشن کے الزامات اور جلاوطنی بےنظیربھٹو ہر محاذ پر کامیاب رہیں۔

پاکستانی سیاست میں پہلے لوگ ذوالفقار بھٹو کا انداز اپنانا چاہتے تھے اور اب خود کو بےنظیر سے تشبیہ دیکر بام عروج چاہتے ہیں۔