Friday, March 29, 2024

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کا 66 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کا 66 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
June 21, 2019
 کراچی (92 نیوز) مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیر بھٹو کا 66 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ سیاست کی پرخار وادی ہو سفارتکاری کا شعبہ یا پھر جیل اور جلاوطنی بےنظیر نے تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پنکی اور کارکنوں کی بی بی بےنظیربھٹو نے امیری میں آنکھ کھولی۔ دادا سے لیکر والد سبھی اقتدار کے ایوانوں کے مستقل مکین تھے۔ ذوالفقار بھٹو کی اقتدار سے معزولی اور اسیری سے لیکرعدالتی قتل کے بعد بےنظیربھٹو کے لیے کٹھن مرحلہ شروع ہوا۔ بےنظیر بھٹو نے صبرآزما جدوجہد کے بعد پاکستان کی کم عمر ترین وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ عوامی انداز سیاست نے بےنظیربھٹو کو مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ دو مرتبہ وزارت عظمی کے منصب پر رہیں ، دو آمریتوں کا مقابلہ کیا ، بھائیوں کی غیرفطری موت کا صدمہ اور شوہرپر کرپشن کے الزامات اور جلاوطنی ، بےنظیربھٹو ہرمحاذ پر کامیاب رہیں۔ پاکستانی سیاست میں پہلے لوگ ذوالفقار بھٹو کا انداز اپنانا چاہتے تھے اور اب خود کو بےنظیر سے تشبیہ دیکر بام عروج چاہتے ہیں۔