Sunday, September 8, 2024

مسلم اُمہ کو ترقی و خوشحالی کے لیے ہر شعبے میں خود کفالت حاصل کرنی چاہیے: ممنون حسین

مسلم اُمہ کو ترقی و خوشحالی کے لیے ہر شعبے میں خود کفالت حاصل کرنی چاہیے: ممنون حسین
September 10, 2017

آستانہ (92 نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کو اپنے جائز مقام کے حصول اور ترقی و خوش حالی کے لیے ہر شعبے میں خود کفالت حاصل کرنی چاہیے۔

وہ سائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے دو روزہ سربراہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو اتوار کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہوا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی اور تخلیقی انداز فکر پر پہلی اسلامی سربراہی  ‫آج کیے گئے فیصلوں سے مسلم دنیا میں علم و حکمت کے شعبوں میں نہ صرف مزید پیش رفت ہو گی بلکہ مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔  

انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوس ناک ہے کہ مسلم دنیا تعلیم و تحقیق کے شعبے میں ہم عصر دنیا سے پیچھے رہ گئی ہے جس کا اندازہ ایجادات اور پیٹینٹس کے اعدادو شمار سے ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسلامی ممالک سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل کر لیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے بغیر عام آدمی کا معیار زندگی بہتر نہیں کیا جا سکتا۔‫

‎‫صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے مسلم امہ کےمفاد کے لیے ہمیشہ اخلاص و گرم جوشی سے کام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے نوے فیصد اخراجات پاکستان نے برداشت کیے ہیں۔ صدر مملکت نے تجویز دی کہ فنڈز کی فراہمی کو بلاتاخیر یقینی بنانے کے لیے ایک جامع نظام تشکیل دیا جائے تاکہ علمی منصوبے مکمل ہو سکیں اس سلسلے میں اسلامی ترقیاتی بینک اور اسلامی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔۔۔‎‫