Thursday, April 25, 2024

مسلم افواج کی سربراہی کا معاملہ ،تجزیہ کاروں کا ملےجلےردعمل کا اظہار  

مسلم افواج کی سربراہی کا معاملہ ،تجزیہ کاروں کا ملےجلےردعمل کا اظہار  
January 11, 2017
لاہور(92نیوز)سابق آرمی چیف جنرل  راحیل شریف کے مسلم افواج کی سربراہی کے معاملے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  مسلم اتحاد کے لئے کام کرنا اعزاز کی بات ہے تاہم این او سی کے معاملے کو  طول نہیں دینا چاہئے۔ تفصیلات کےمطابق  دفاعی تجزیہ کار طلعت مسعود کا کہناتھا  کہ سابق آرمی چیف آئینی بندش کے باعث  دوسال تک کوئی عہدہ قبول نہیں کرسکتے،  لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے  بری فوج کے سابق سربراہ  کے عہدہ سنبھالنے کو حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ  غضنفر علی  کے مطابق اسلامی ممالک کی فوج سے متعلق حکومت فیصلہ کرے گی۔  سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ مسئلے کو  طول دینے کے بجائے راحیل شریف کی طرف سے فوری تردید آنی چاہئے تھی۔ مسلم لیگ کے رہنمالیفٹیننٹ جنرل ریٹارڈ عبدالقیوم نے کہا  کہ مسلم اتحاد کے لئے کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔  تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہئے تھا۔  تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ حکومت  اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور مسئلے کو فوری حل کرے۔