Thursday, March 28, 2024

مسلسل ناکامیوں کا منہ دیکھنےوالے افغان انٹیلی جنس چیف عہدے سے مستعفی

مسلسل ناکامیوں کا منہ دیکھنےوالے افغان انٹیلی جنس چیف عہدے سے مستعفی
December 10, 2015
کابل(ویب ڈیسک)مسلسل ناکامیوں کا منہ دیکھنے والے افغان انٹیلی جنس چیف رحمت اللہ نبیل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا  تحریری استعفیٰ میں ناکامیوں کے اعتراف کے بجائے پاکستان کی مدد سے افغان طالبان سے مذاکرات کو بہانہ بنایااور صدر اشرف غنی پر بھی تنقید کے نشتر چلائے۔ تفصیلات کےمطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے قندھا ایئربیس پر طالبان کا حالیہ حملہ ہوہلمند پر عسکریت پسندوں کا قبضہ یا تخار اور بدخشاں صوبوں پر جنگجوئوں کی یلغار افغان انٹیلی جنس کو ہر محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ انٹیلی جنس سربراہ رحمت اللہ نبیل پے در پے ناکامیوں پر جواب دہ ہونے کے بجائے راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے میدان چھوڑنے کے لئے کوئی اور بہانہ نہ ملا تو پاکستان پر افغان طالبان کی مدد کا الزام عائد کر دیا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان امن عمل کی بحالی کے فیصلہ کو استعفیٰ کے لئے بنیاد بنایا صدر  اشرف غنی کو بھی جاتے جاتے ملک دشمن قرار دیا  رحمت اللہ نبیل نے انٹیلی جنس سربراہ کے عہدے کا وقار بھی پامال کیا اور اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پر جاری کیا۔افغان میڈیا کے مطابق حکومت نے رحمت اللہ نبیل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے لیکن باضابطہ تصدیق سے گریز کیا جا رہا ہے۔