Thursday, April 18, 2024

مسلسل بارش سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی چھت ٹپکنے لگی

مسلسل بارش سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی چھت ٹپکنے لگی
January 16, 2017

اسلام آباد (92نیوز) مسلسل بارش سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی چھت جگہ جگہ سے ٹپکنے لگی۔ سی ڈی اے حکام نے فرش پر بالٹیاں اور کوڑے دان رکھ دیے۔

ادھر وفاقی دارالحکومت میں گھنگھور گھٹائوں، برستے بادلوں اور سرد ہوائوں سے موسم شدید سرد ہو گیا۔ بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہوا جو ابھی تک وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔