Thursday, September 19, 2024

مسلح فلسطینی کا دو اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ

مسلح فلسطینی کا دو اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ
April 8, 2015
مال لیوونا(ویب ڈیسک)مقبوضہ فلسطین میں ایک فلسطینی نے چاقووں کے وار سے دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کردیا،بعد میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شہید ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ مقبوضہ فلسطین کے مغربی علاقے مال لیوونا میں یہودی بستی کے قریب ہوا جب ایک نامعلوم فلسطینی شخص نے دو اسرائیلی فوجیوں پر چاقووں سےحملہ کیا۔ حملہ میں ایک فوجی کی گردن پر شدید زخم آئے ہیں،جس کی حالت اسپتال میں نازک بتائی جاتی ہے جبکہ دوسرا معمولی زخمی ہوا،اسی دوران دوسرے فوجیوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شہید ہوگیا۔