Sunday, May 5, 2024

مسلح شخص کی ارکنساس میں امریکی فضائی اڈے پر گھسنے کی کوشش، سیکیورٹی حکام نے گولی مار کر زخمی کر دیا

مسلح شخص کی ارکنساس میں امریکی فضائی اڈے پر گھسنے کی کوشش، سیکیورٹی حکام نے گولی مار کر زخمی کر دیا
June 16, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکی حکام نے ارکنساس کے علاقے جیکسن ویلی میں فضائیہ کے فضائی مستقر میں گھسنے کو کوشش کرنے والے مسلح شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ مسلح شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسے اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی کار سے نکل کر ائربیس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس واقعے کے بعد ائربیس میں لوگوں کا داخلہ تین گھنٹے کے لئے بند رکھا گیا۔ حکام کا خیال ہے کہ وہ تنہا کوئی کارروائی کرنا چاہتا تھا تاہم اس کی شناخت ظاہر کی گئی نہ اس کے مقاصد کے بارے میں کچھ بتایا گیا۔ صرف اتنا پتا چل سکا ہے کہ ارکنساس کے لٹل راک ائربیس پر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سفید فام شخص رائفل سے مسلح تھا۔ ائربیس پر ائرلفٹ ونگ کے کمانڈر نے بتایا کہ ائربیس میں داخل ہونے کی کوشش میں گاڑی اس کے قابو سے باہر ہو گئی۔ ایف بی آئی کے حکام نے اس شخص کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔