Friday, September 20, 2024

مسلح افواج کے افسروں و جوانوں کیلئے اعزازات دینے کی تقریب،صدرمملکت نے اعزاز عطا کئے

مسلح افواج کے افسروں و جوانوں کیلئے اعزازات دینے کی تقریب،صدرمملکت نے اعزاز عطا کئے
August 15, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب  میں بری فوج کے جوانوں کو 2ستارہ بسالت،59تمغہ بسالت ،34 کو امتیازی اور156کو تعریفی اسناد دی گئیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین  نے تینوں مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 17افسران کو ہلال امتیاز ملٹری،77 کو ستارہ امتیاز اور 106 افسران  کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ کرنل سہیل عابد شہید، صوبیدار شوکت خان شہید ، کرنل سہیل عابد شہید ستارہ بسالت کے حقدار ٹھہرے جبکہ کرنل عبدالعزیز خالد، کرنل امجد محمود ،لیفٹیننٹ کرنل نعیم اسلم، میجر نسیم شاہ کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔