Thursday, March 28, 2024

مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کے 76 ویں عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار

مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کے 76 ویں عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار
October 24, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کے 76 ویں عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔ امن کیلئے انسانیت کی خدمت کے حوالے سے نمایاں تاریخ ہے۔ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے غیرمتزلزل عزم کی مثال ہیں۔

پاکستان نے دُنیا بھر کے تقریباَ 28 ممالک میں 2 لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 48 مِشنز میں حصہ لیا۔ افواجِ پاکستان کی اقوامِ متحدہ کے ساتھ امن کے حوالے سے خدمات سر انجام دینے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ پاکستان نے 30 ستمبر1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی۔ پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز 1960ء میں ہوا، جب پاکستان نے کانگو میں اقوامِ متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا۔

اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں 161 سے زائد جوانوں بشمول 24 افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم عمل ہیں۔ اس وقت 4 ہزار جوان وافسران جن میں 84 خواتین بھی شامل ہیں اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ ہیں۔