Friday, March 29, 2024

مسلح افواج کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال بند کیا جائے ، سابق سربراہ بھارتی بحریہ

مسلح افواج کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال بند کیا جائے ، سابق سربراہ بھارتی بحریہ
March 9, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ایل رامداس نے  بھارتی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ مسلح افواج کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال بند کیا جائے۔ بھارتی بحریہ کےسابق چیف ایڈمرل ایل رامداس  مودی کی پالیسیوں پر پھٹ پڑے ، کہا کہ بھارتی مسلح افواج  کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے، بھارتی بحریہ کے سابق چیف نے  بالاکوٹ حملےپر بھی سوالات اٹھادیے۔ بھارتی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کو ارسال کردہ خط میں سابق نیوی چیف کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملےکےبعد بھارتی افواج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا، یہ افواج کےاخلاقیات کےخلاف ہیں جوکہ کسی صورت منظورنہیں۔ارسال کردہ خط ایڈمرل ریٹائرڈ ایل رامداس کا کہنا تھا کہ فوج کےسیاسی استعمال سےبھارتی فوج کی اخلاقی قدریں،نظریہ اور جذبہ بری طرح متاثر ہو جائےگا۔ انہوں نےالیکشن کمیشن سےدرخواست کی ہےکہ بھارتی افواج کو سیاسی مقاصد سے دور رکھاجائے، کوئی بھی پارٹی حالیہ واقعات کو بنیاد بناتے ہوئےانتخابات سےقبل جنگی پیغامات نہ بھیجے۔