Saturday, April 27, 2024

مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا
July 9, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ، بری ،بحری اور ایئرفورس کے افسر اور جوان  ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہم کریں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  پاک فوج بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر میں حصہ لے گی ، آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مسلح افواج بری ،بحری اور ایئر فورس کے افسران اور جوان ڈیموں کی تعمیر  کے لئے فنڈز فراہم کریں گے ۔ مسلح افواج کے افسران ڈیموں کے لئے قائم اکاؤنٹ میں اپنی دو دن کی تنخواہ  جبکہ جوان  اپنی ایک  دن کی تنخواہ جمع کرائیں گے  ۔ ڈیمز کی تعمیر میں پاک فوج  نے سب سے پہلے فنڈز دینے کا اعلان کر کے نہ صرف عوام کے دل جیت  لئے بلکہ اُن کا یہ اقدام اہم سیاسی اور سماجی رہنماؤں کے لئے بھی مشعل راہ ہے۔