Saturday, May 18, 2024

بھارت اقتصادی راہداری منصوبہ کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ سکتا : صدر ممنون حسین

بھارت اقتصادی راہداری منصوبہ کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ سکتا : صدر ممنون حسین
June 15, 2015
اسلام آباد (92نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج نے ملکی دفاع میں قابل قدرقربانیاں دیں۔ پاکستان کے عوام امن اورخوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا اقتصادی راہداری پر بھارت نے انتہائی نامناسب طریقے سے رائے کا اظہار کیا، ہمیں دانشمندی کےساتھ بھارتی مذموم عزائم کوناکام بنانا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحاداوراتفاق وقت کی ضرورت ہے، پاکستان تمام چیلنجزسے نمٹنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ صدر مملکت نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر گریجویٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں حکومت اور افواج کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہو گا۔