Sunday, May 19, 2024

مسلح افواج قومی سلامتی پالیسی کے ویژن میں بھر پور کردار ادا کریں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مسلح افواج قومی سلامتی پالیسی کے ویژن میں بھر پور کردار ادا کریں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
December 28, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے مسلح افواج قومی سلامتی پالیسی کے ویژن میں بھر پور کردار ادا کریں گی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پیغام میں کہا قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل اورعالمی ماحول میں پالیسی کی تشکیل مجموعی حکومتی کاوش ہے۔ پالیسی قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر باہمی ربط کو تسلیم کرتی ہے۔ پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔