Sunday, May 19, 2024

مسلح افواج قوم کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لئے متحرک ہیں، ایئرچیف

مسلح افواج قوم کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لئے متحرک ہیں، ایئرچیف
June 17, 2021

لاہور (92 نیوز) چیف آف ایئر اسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج قوم کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لئے متحرک ہیں۔

جمعرات کے روز پاکستان نیوی وار کالج میں 50 ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے ممبران اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج میں فراہم کردہ معیاری تعلیمی محرک اور سطح کی تربیت کو سراہا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کی جانب سے ملک کے سمندری سرحدی علاقوں کے تحفظ کے لئے خدمات کو سراہا۔

مروجہ سلامتی چیلنجوں اور تکنیکی مہارت پر بات کرتے ہوئے، پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اندازہ کیا کہ پاک فضائیہ ایک پیشہ ور قوت ہے جو ملک کے خلاف کسی بھی مذموم ڈیزائن کا بروقت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس سے قبل پی این ڈبلیو سی پہنچنے پر، چیف آف دی ائیر اسٹاف کا کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ، ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے استقبال کیا۔