Tuesday, May 7, 2024

مسلح افواج تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ، آرمی چیف

مسلح افواج تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ، آرمی چیف
December 16, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا مسلح افواج عظیم قوم کے تعاون سے تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کے قریب فوجی مشقوں کا دورہ کیا ۔ پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان بھی ساتھ تھے ۔ کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نےاستقبال کیا۔ کورکمانڈر منگلا اور کورکمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاک افواج کے سربراہان نے جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق  مشقوں میں انٹیگریٹڈایئرڈیفنس اور دیگر ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ زمینی اور فضائی پلیٹس فارم کی مشترکہ کاوشوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا اور ایئرڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید پیچیدہ جنگی چیلنجز میں تعاون اور انٹیگریشن کی خصوصی اہمیت ہے ۔ مسلح افواج قوم کے تعاون سے تمام خطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہے ۔