Thursday, April 25, 2024

مسرت عالم کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مقرر

مسرت عالم کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مقرر
September 8, 2021 ویب ڈیسک

سرینگر (92 نیوز) مسرت عالم کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔

سید علی گیلانی کل جماعتی حریت کانفرنس کے تاحیات چئیرمین تھے۔ سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد 7 ستمبر کو کُل جماعتی حریت کانفرنس کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نئے چیئرمین سمیت وائس چیئرمین کا انتخاب بھی کیا گیا۔ 50 سالہ مسرت عالم بھٹ زمانہ طالب علمی سے جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے متحرک ہیں۔ مسرت عالم کئی مرتبہ جیل گئے۔ اس وقت بھی بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ انہیں آخری مرتبہ 2015 میں مختلف الزامات سمیت سری نگر میں پاکستانی جھنڈا لہرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔