Thursday, April 18, 2024

مسجد پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

مسجد پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار
March 21, 2015
اپردیر(ویب ڈیسک)اپردیر مسجد پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتارہوگیا ،اس حملے میں 37 افراد جاںبحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مالاکنڈ نے ایک کارروائی کے دوران اپردیرکے علاقے حیاگئی میں مسجد پر حملے میں ملوث دہشتگرد شیر اعظم کو گرفتار کر لیا۔ شیر اعظم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس کواپردیر میں ڈوگ بالا بازار سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد 2009 میں حیاگئی مسجد دھماکے میں تھانہ دیر اپر کو مطلوب تھا۔ اس دھماکے میں 37 نمازی جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو ئے تھے۔