Friday, April 26, 2024

مسجد نبوی ﷺ میں کل سے عام نمازیوں کو داخلے کی اجازت

مسجد نبوی ﷺ میں کل سے عام نمازیوں کو داخلے کی اجازت
May 30, 2020
ریاض (92 نیوز) مسجد نبوی ﷺ میں کل سے عام نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، عوام پہلے مرحلے میں نماز ظہر،عصر اور مغرب کی نماز ادا کر سکیں گےخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دے۔ فرزندان اسلام کیلئے اچھی خبر ہے، مسجد نبویﷺ کو 31 مئی سے عام نمازیوں کیلئے مرحلہ وار کھولنے کی اجازت دیدی گئی، کل سے نمازی مسجد نبوی ﷺ میں ظہر، عصر اور مغرب کی نماز ادا کر سکیں گے۔ نماز فجر اور عشاء کے حوالے سے لائحہ عمل چند روز میں طے کیا جائے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق  احتیاطی تدابیر کو لازماً ملحوظ خاطر رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ ایس اوپیز کے مطابق نمازی اپنی جائے نماز ساتھ لے کر آئیں گے، وضو خانے بند ہوں گے اور نمازی گھر سے وضو کر کے آئیں گے اور نماز پڑھ کر واپس چلے جائیں گے اور اگلی نماز کیلئے پھر آئیں گے۔ سعودی عرب میں کورونا کے باعث پابندیوں میں بتدریج نرمی کی جا رہی ہے، اور اب مسجد نبویﷺ کو بھی کل سے عام نمازیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔