Friday, March 29, 2024

مسجد نبویؐ میں محراب اور دیوار کی ترمیم و اصلاح کا کام مکمل

مسجد نبویؐ میں محراب اور دیوار کی ترمیم و اصلاح کا کام مکمل
May 21, 2020

مدینہ ( 92 نیوز )  مسجد نبویؐ میں محراب اور دیوار کی ترمیم و اصلاح کا کام مکمل ہوگیا، تعمیراتی کام کے دوران صدیوں پرانے نقوش کوبھی محفوظ بنادیا گیا۔

مسجد نبویؐ  کے محراب اور اس کےساتھ دیوار میں ترمیم اور اصلاح کا کام مکمل ہوگیا، تعمیراتی کاموں کے دوران صدیوں پرانے خطاطی کے نقوش کو بھی محفوظ بنا دیا گیا،یہ نقوش عربی خطاطی کے ارتقاء کا عملی ثبوت دیتے ہیں۔

مسجد نبویؐ  کی قلبی دیوار پر موجود نقوش 1255 ہجری سے 1277 ہجری کےدرمیانی زمانے کے ماہر تعمیرات کے رجحانات کا پتہ دیتے ہیں،انہوں نے اس حوالے سے دیکھنے والوں کے لیے راحت کے احساس اور جمالیاتی فن کو بنیاد بنایا۔

تمام نقوش علمی لحاظ سے انتہائی بیش قیمت ہیں،نقوش کا کچھ حصہ خلفاء یا فرماں رواؤں اور ان نقوش کے حیرت انگیز امور سے بھری تاریخ کے ساتھ روابط کے آثار کو امر کردینے کی کوشش ہے۔

ان نقوش کی تیاری کو ڈیڑھ صدی کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ان کو دیکھ کر ایسامحسوس ہوتا ہے جیسےابھی تحریر میں لائے گئے ہوں،اس سے اندازہ ہوتاہے کہ  حکومت ان نقوش کی مکمل دیکھ بھال اور تاریخی ورثے کی حفاظت کی کس قدر شدید خواہش رکھتی ہے۔