Wednesday, May 8, 2024

مسجد نبویؐ میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

مسجد نبویؐ میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
June 11, 2020

مدینہ ( 92 نیوز) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے مسجد نبویﷺ میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، مسجد اور ملحقہ حصوں میں ساؤنڈ سسٹم اور الیکٹرو مکینیکل سسٹم کی تجدید کی جائے گی۔

ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کے مطابق مسجد نبویؐ   اور ملحقہ حصوں کے علاوہ سروس مراکز اور پارکنگ ایریا میں بھی ایئرکنڈیشن کے جدید نظام پر کام ہوگا۔