Saturday, May 11, 2024

مسجد میں معصوموں کو نشانہ بنانیوالے سچے مسلمان نہیں ہوسکتے، آرمی چیف

مسجد میں معصوموں کو نشانہ بنانیوالے سچے مسلمان نہیں ہوسکتے، آرمی چیف
January 10, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں معصوموں کو نشانہ بنانے والے کبھی سچے مسلمان نہیں ہوسکتے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1215654538935439360?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ دھماکے کے مقام پر ایف سی بلوچستان کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، دھماکے کی جگہ کو سکیورٹی حصار میں لے لیا گیا، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق امدادی کاموں میں پولیس اور سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔