Thursday, April 25, 2024

مسجد الحرام میں طواف کی اجازت کے بعد زائرین کی آمد شروع

مسجد الحرام میں طواف کی اجازت کے بعد زائرین کی آمد شروع
November 26, 2021 ویب ڈیسک

مکہ (92 نیوز) مسجد الحرام میں طواف کی اجازت ملنے کے بعد لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

طواف کعبہ کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مسجد الحرام کی پہلی منزل کو صرف طواف کعبہ کے لیے مختص کردیا گیا۔

اعتمرنا ایپ پر طواف کے پرمٹ کی سہولت بھی مہیا کردی گئی۔ سہولت و رہنمائی کے لیے 4 ہزار کارکن تعینات ہیں جن میں مرد و خواتین شامل ہیں۔

عمرہ اور طواف کرنے والوں کو دشواری سے بجانے کے لیے اہلکاروں کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے۔