Friday, April 26, 2024

مسجد الحرام میں روبوٹ کے ذریعے سپرے کا عمل شروع کر دیا گیا

مسجد الحرام میں روبوٹ کے ذریعے سپرے کا عمل شروع کر دیا گیا
October 7, 2020

ریاض (92 نیوز)کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مسجد الحرام  میں روبوٹ کے ذریعےسپرے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ، حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے خود کار روبوٹ کے ذریعے اسپرے کا افتتاح کیا۔

مسجد الحرام  کی انتظامیہ کی جانب سے حرم شریف میں سینیٹائزر اسپرے کیلئے روبوٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں ،  خودکار نظام کے تحت کام کرنے والا روبوٹ ہر نماز کے بعد مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں  سنیاٹزر سپرے کرتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کورونا وبا سے محفوظ بنانے کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، حرم شریف کے ہر گوشے میں اسپرے کرکے زائرین میں کورونا وائرس کی منتقلی کے امکانات کو صفر کر دیا جائے گا۔