Wednesday, April 24, 2024

مسجد الحرام میں آب زمزم کی فراہمی کیلئے روبوٹ سروس متعارف

مسجد الحرام میں آب زمزم کی فراہمی کیلئے روبوٹ سروس متعارف
June 14, 2021

مکہ (92 نیوز) سعودی عرب میں مسجد الحرام میں زائرین کو آب زمزم کی فراہمی کے لیے روبوٹ سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ اسمارٹ روبوٹ آلودگی کے امکان کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران زائرین کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسمارٹ ربورٹ کسی کو ٹچ کیے اور زائرین کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالے بغیر حفظان صحت کے اصولوں کے تحت زمزم کی بوتلیں تقسیم کرتا ہے۔

انتظامیہ روزانہ مسجد الحرام میں زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔